سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کےجھٹکے

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 36 منٹ پر آیا۔گہرائی 17 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز مینگورہ سے 17 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

فی الوقت کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

Scroll to Top