حیدر آباد کنگز کے فاسٹ بولر محمد علی پر جرمانہ عائد

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حیدرآباد کنگز مین کے فاسٹ بولر محمد علی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد علی نے لیول ون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آرٹیکل 2.21 کی خلاف ورزی کی، جو کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے رویے سے متعلق ہے۔

یہ واقعہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں حیدرآباد کنگز مین اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پیش آیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کے 16ویں اوور کے دوران فاسٹ بولر کی جانب سے غیر مناسب رویہ اختیار کیا گیا، جس پر آن فیلڈ امپائرز احسن رضا اور شاہد ثاقب نے ان پر چارج عائد کیا۔

میچ ریفری روشن مہانامہ نے امپائرز کی جانب سے تجویز کردہ سزا کی منظوری دے دی ہے۔

فاسٹ بولر محمد علی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کر لی ہے جس کے باعث اس معاملے پر باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

Scroll to Top