پی ایس ایل 11 کی فاتح ٹیم کوکتنا انعام ملے گا،تفصیلات سامنے آگئیں

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے فائنل سے قبل پی سی بی نے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار فاتح ٹیم کو مجموعی طور پر 10 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

پی سی بی کے مطابق فاتح ٹیم کے لیے مقررہ 5 لاکھ ڈالر کے علاوہ مزید 5 لاکھ ڈالر کی اضافی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ ڈالر کے ساتھ 3 لاکھ ڈالر کی اضافی رقم ملے گی۔

اس کے علاوہ بہترین پلیئر ڈویلپمنٹ کے لیے کوشاں فرنچائز کو بھی 2 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

پی ایس ایل 11 کا فائنل اتوار کو پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

احسن رضا اور کرسٹوفر گیفینی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ الیگزینڈر وارف تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ روشن مہاناما فائنل کے لیے میچ ریفری مقرر کیے گئے ہیں۔

Scroll to Top