پاک فوج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا، مودی اب دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرے گا، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ماضی میں بھارت کو شکست دے کر اس کے غرور کو خاک میں ملایا اور اب بھارت دوبارہ پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پراکسی جنگ لڑ رہا ہے اور افغانستان اس وقت بھارت کی پراکسی کے طور پر استعمال ہو رہا ہے، پاکستانی اور افغان طالبان کو بھی بھارتی سرپرستی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معرکۂ حق میں کامیابی سے پاکستان دنیا میں امن کا علمبردار بن کر ابھرا، وفاقی وزیر عطا تارڑ

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور ہم اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات کو پسِ پشت ڈال کر قومی مفادات کو ترجیح دینا ضروری ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے تمام فریقین کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

Scroll to Top