وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پاکستان کی حقیقی تصویر اور صلاحیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
عالمی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزاد، ذمہ دار اور متحرک میڈیا کے لیے حکومت اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا روایتی میڈیا طویل عرصے سے عوامی اعتماد اور جمہوری اقدار کے مضبوط ستون کے طور پر کام کر رہا ہے۔
On World Press Freedom Day, we reaffirm our commitment to a free, responsible, and vibrant media in Pakistan.
Pakistan’s traditional media has long stood as a strong pillar of public trust and democratic values, and during Marka-e-Haq, it played a responsible and patriotic role…
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) May 3, 2026
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ حالیہ معرکۂ حق کے دوران پاکستانی میڈیا نے دنیا کو توازن اور وضاحت کے ساتھ آگاہ کرنے میں ذمہ دارانہ اور حب الوطنی پر مبنی کردار ادا کیا، پاکستانی میڈیا تیزی سے جدید ٹولز اور عالمی رابطہ کاری کے نظام سے ہم آہنگ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی یومِ آزادیِ صحافت آج منایا جا رہا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کی آزادی، ذمہ داری اور اس کے روشن مستقبل کے لیے حکومت پرعزم ہے۔





