پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل کے موقع پر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شاندار اور رنگارنگ اختتامی تقریب منعقد کی گئی، آتشبازی کے دلکش مظاہرے نے شائقین کا لہو گرما دیا۔
تقریب میں معروف گلوکاروں عاطف اسلم، علی عظمت اور عارف لوہار نے اپنی شاندار پرفارمنس سے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو خوب محظوظ کیا، آئمہ بیگ اور صابری برادران نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔
پی ایس ایل 11 کا فائنل آج حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، پشاور زلمی دوسری بار ٹرافی جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتری ہے جبکہ حیدرآباد کنگزمین اپنے ڈیبیو سیزن میں کامیابی کے لیے پرجوش دکھائی دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11! فاتح ٹیم کو کتنے لاکھ ڈالر انعام ملے گا؟ اہم خبر سامنے آ گئی
فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ ڈالرز انعام بھی دیا جائے گا، بہترین پلیئر ڈیولپمنٹ کرنے والی فرنچائز کو 2 لاکھ امریکی ڈالر دیے جائیں گے، کھلاڑیوں کے لیے ٹورنامنٹ جیتنے کی انعامی رقم بھی 5 لاکھ امریکی ڈالر ہوگی۔





