ایران کی اعلیٰ سکیورٹی قیادت نے آبنائے ہرمز میں ممکنہ امریکی اقدام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکی صدر کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے معاملات بیانات یا دباؤ کے ذریعے طے نہیں کیے جا سکتے، اور اس حوالے سے کسی قسم کی بیان بازی کی گنجائش نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت بحال کرنے کا اعلان
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے جہازوں کو نکالنے کے لیے اقدامات شروع کرے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا “پراجیکٹ فریڈم” کے تحت مشرق وسطیٰ کے وقت کے مطابق آج صبح سے آپریشن کا آغاز کرے گا، جس کا مقصد غیر جانبدار ممالک کے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنا ہے۔





