خیبرپختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

خیبرپختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے، وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے باقاعدہ طور پر ڈیجیٹل لائسنس مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل لائسنس سسٹم کا اجرا عمران خان کے وژن کی عملی تعبیر ہے، جس کے تحت اب لائسنس کا اجرا مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقے سے ہوگا۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خدمات کی ڈیجیٹائزیشن سے شہریوں کو سہولت ملے گی جبکہ میرٹ اور شفافیت بھی یقینی ہوگی، یہ سسٹم صوبائی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی جانب اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ای گورننس کو فروغ دے رہی ہے، جس کے تحت آن لائن سروسز اور ڈیجیٹل پیمنٹس کا نظام بھی متعارف کروایا جا رہا ہے تاکہ عوامی مسائل گھر بیٹھے حل ہوں۔

تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ پائلٹ پروجیکٹ کے تحت اب تک ہزاروں لرنر اور مستقل لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں، جن میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) پر مبنی فیشل ریکگنیشن اور آن لائن میڈیکل سرٹیفکیٹ کو بھی اس نئے سسٹم کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے جعل سازی کا خاتمہ ہو سکے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کیو آر کوڈ ویری فکیشن اور مرکزی ڈیٹا بیس کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے، جس سے ٹریفک پولیس کے لیے لائسنس کی تصدیق کا عمل نہایت آسان اور تیز ہو جائے گا۔

Scroll to Top