پشاور کرکٹ اسٹیڈیم میں 07 مئی کو ایک عظیم الشان پروگرام “معرکہ حق” اور جشنِ فتح منعقد کیا جا رہا ہے۔
یہ تقریب شام 4 بجے شروع ہوگی جس کا مقصد پاکستان کی بہادری، قربانیوں اور قومی جذبے کو شاندار انداز میں خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔
اس تاریخی شام کو یادگار بنانے کے لیے لائیو میوزک، ملٹری بینڈ کی دھنیں اور فرنٹیئر کور کی خصوصی پرفارمنسز ترتیب دی گئی ہیں۔ پروگرام میں مارشل ڈانس، سی ٹی ڈیمو، آل آرمز ڈسپلے اور فائر پاور ڈیمونسٹریشن جیسے سنسنی خیز مظاہرے بھی شامل ہوں گے۔
پاکستان کے نامور گلوکار ساحر علی بگا، نتاشا بیگ اور مشہور خماریان بینڈ اپنی آواز کا جادو جگا کر محفل کو چار چاند لگائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر رات کے وقت آسمان پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا جو شرکاء کے لیے خاص توجہ کا مرکز ہوگا۔
انتظامیہ کے مطابق یہ ایونٹ “بنیانِ مرصوص” یعنی اتحاد اور عزم کی علامت ہے، جس کا مقصد پوری دنیا تک امن اور حب الوطنی کا پیغام پہنچانا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے مٹی سے وفا اور قومی دفاع کے عہد کو تازہ کیا جائے گا۔
شہریوں کو اس عظیم الشان موقع پر بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنی سیکیورٹی فورسز کی مہارتوں کا قریب سے مشاہدہ کر سکیں اور فنکاروں کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہو سکیں۔
یہ تقریب پشاور کی تاریخ میں حب الوطنی کے ایک نئے باب کا اضافہ ثابت ہوگی۔





