ایران کا متحدہ عرب امارات پر کروزمیزائل سے حملہ،اماراتی حکام

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے اماراتی حدود میں 4 کروز میزائل داغے گئے ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر گئی ہے۔

اماراتی حکام کے مطابق دفاعی نظام نے ایران کے تین میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیئے جبکہ ایک میزائل سمندر میں جا گرا۔ اس حملے کے فوراً بعد پورے ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فجیرہ میں ایران کے ڈرون حملے کے بعد پیٹرولیم صنعتی مقام پر زوردار دھماکوں کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر دبئی اور شارجہ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور متعدد پروازوں کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top