چارسدہ: مولانا شیخ ادریس کی شہادت،داعش خراسان نے ذمہ داری قبول کر لی

چارسدہ: مولانا شیخ ادریس کی شہادت،داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سرپرستِ اعلیٰ اور سابق نائب اسپیکر مولانا شیخ محمد ادریس کی ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش(اسلامک اسٹیٹ خراسان) نے قبول کر لی ہے۔

تنظیم نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے منگل کی صبح اتمانزئی کے علاقے میں مولانا ادریس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

داعش خراسان کے بیان میں مولانا ادریس کو حکومت نواز عالمِ دین قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس حملے میں انہیں شہیدجبکہ ان کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مولانا ادریس جے یو آئی (ف) کی ضلعی قیادت کے ساتھ ساتھ صوبائی سطح پر بھی ایک اہم مقام رکھتے تھے اور دہشت گردی کے خلاف سخت موقف کے لیے جانے جاتے تھے۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے پہلے ہی مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی جا چکی ہے۔

Scroll to Top