آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری؛ کون سا ملک کس نمبر پر ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی سالانہ رینکنگ جاری کر دی گئی ہےجس کے مطابق مردوں کی درجہ بندی میں بھارت اور خواتین میں آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق مردوں کی رینکنگ میں اگرچہ بھارت پہلے نمبر پر ہے، تاہم اس کی برتری کم ہو کر 13 پوائنٹس رہ گئی ہے۔ فہرست میں انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

دیگر ٹیموں میں نیوزی لینڈ چوتھے، جنوبی افریقا پانچویں، پاکستان چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ بنگلادیش نے آٹھویں پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ سری لنکا کی ٹیم تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلی گئی ہے اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔

خواتین کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کی حکمرانی برقرار ہےجبکہ انگلینڈ دوسری اور بھارت تیسری پوزیشن پر ہے۔ پاکستانی خواتین ٹیم رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

Scroll to Top