پہلگام کے مرکزی بازار سے مودی سرکار کے خلاف اعلانِ جنگ، کشمیریوں کا بھارتی غرور خاک میں ملانے کا عزم

سرینگر کے علاقے پہلگام کے مرکزی بازار سے ایک تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کشمیریوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کے خلاف کھلے عام اعلانِ جنگ کرتے ہوئے ان کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس پیغام میں کشمیریوں کے جذبات اور بھارتی قبضے کے خلاف شدید غم و غصے کی لہر واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے، جہاں کشمیریوں نے واشگاف الفاظ میں اپنے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

ویڈیو میں ایک کشمیری نوجوان کو مقبوضہ وادی کے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جس نے پاکستانی فوج کے ساتھ والہانہ محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

کشمیری نوجوان نے پاک فوج کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “عاصم بھائی! پوری کشمیری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے”، انہوں نے مودی سرکار کو خبردار کیا کہ اگر بھارت نے کوئی بھی حماقت کی تو اسے ایسا منہ توڑ جواب ملے گا کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

اس پیغام میں بھارتی قیادت کو للکارتے ہوئے مزید کہا گیا کہ مودی کو سبق سکھانے کے لیے ہمیں پاکستانی فوج کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام ہی بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی ہیں۔

پہلگام کے مصروف بازار سے سامنے آنے والے اس جرأت مندانہ پیغام نے جہاں مودی سرکار کی نیندیں اڑا دی ہیں، وہی یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت بن کر ابھری ہے کہ بھارتی مظالم اور طویل محاصرہ کشمیریوں کے جذبۂ آزادی اور پاکستان کے ساتھ ان کی محبت کو کم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

Scroll to Top