بین القوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

بین القوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہےجس کے نتیجے میں عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عالمی سطح پر برینٹ خام تیل کی قیمت میں 10.67 فیصد کی بڑی گراوٹ آئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 98.57 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی 11.41 فیصد کم ہو کر 90.57 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے۔

تیل کے ساتھ ساتھ توانائی کے دیگر ذرائع کی قیمتوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جہاں نیچرل گیس کی قیمت 2.76 فیصد کمی کے بعد 2.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر طلب میں سست روی، رسد (سپلائی) میں اضافہ اور بین الاقوامی معاشی غیر یقینی صورتحال اس بڑی کمی کی بنیادی وجوہات ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا یہ سلسلہ برقرار رہتا ہے تو اس کے براہِ راست مثبت اثرات عالمی معیشت سمیت پاکستان جیسے درآمدی ممالک پر بھی مرتب ہوں گے۔

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا دارومدار عالمی منڈی کے اتار چڑھاؤ پر ہوتا ہے، اس لیے بین الاقوامی سطح پر ہونے والی اس کمی سے مقامی سطح پر عوام کو ریلیف ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top