نیو ہم الیکشن: پختون کمیونٹی نے آزاد امیدوار محمود مرزا کے حق میں مہم تیز کر دی

— جمعہ 7 مئی کو لندن کے علاقے نیو ہم میں مقامی باڈی کے انتخابات ہو رہے ہیں۔ ان انتخابات میں پختون کمیونٹی بھرپور انداز میں متحرک ہے۔

پختون امن کمیٹی لندن کے صدر الیاس خان نے اپنی کمیونٹی کے نام ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے آزاد امیدوار محمود مرزا کی حمایت میں مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔

الیاس خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ نیو ہم میں گزشتہ کئی عرصے سے لیبر پارٹی اقتدار میں ہے، لیکن علاقے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا، “ترقی اور تبدیلی کے نام پر کیے گئے وعدے محض یونہی دم توڑ گئے۔ عوام اب نیا چہرہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

الیاس خان نے پختون کمیونٹی سے اپیل کی کہ اس دفعہ سب مل کر محمود مرزا کو میئر کی سیٹ پر موقع فراہم کریں۔

انہوں نے پرامید ظاہر کیا کہ محمود مرزا نیو ہم کے عوام کی ترجیحات کو سمجھتے ہیں اور ان کی بے لوث خدمات علاقے کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

یاد رہے کہ محمود مرزا ایک تجربہ کار اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت ہیں۔ وہ یہاں سے مقامی کونسلر بھی رہے اس مرتبہ وہ میئر کی سیٹ سے امیدوار ہے۔مقامی حلقوں میں انہیں ایک ایماندار اور قابل متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

انتخابی میدان میں اس بار پختون کمیونٹی کا اتحاد اور ہم آہنگی مرکزی حیثیت اختیار کر گئی ہے، جس نے دیگر برادریوں کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

اندرونی ذرائع کے مطابق، الیاس خان اور ان کی ٹیم عوام سے براہِ راست رابطے میں ہے اور انہیں باور کرا رہی ہے کہ اصل تبدیلی کا سفر محمود مرزا کو ووٹ دینے سے ہی ممکن ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ 7 مئی کو نیو ہم کے عوام کن فیصلوں کے ساتھ ووٹنگ بوتھ تک پہنچتے ہیں۔

Scroll to Top