شوہر کی پرانی گاڑی نے اہلیہ کی قسمت بدل دی

امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں شوہر کی پرانی اور بظاہر بےکار گاڑی بیوی کے لیے خوش قسمتی کا سبب بن گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خاتون نے بتایا کہ ان کے شوہر کی ایک پرانی گاڑی گھر کے باہر کھڑی رہتی تھی جسے وہ اکثر بدنما اور غیر ضروری سمجھتی تھیں اور اسے ہٹانے کا مطالبہ بھی کرتی رہتی تھیں۔

خاتون کے مطابق ایک روز ان کی نظر اسی گاڑی کی نمبر پلیٹ پر درج مخصوص نمبروں پر پڑی، جس کے بعد انہوں نے انہی نمبروں کو قسمت آزمانے کے لیے لاٹری میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مہمند اور داسو ڈیمز کی تعمیراتی لاگت میں کھربوں روپے کا اضافہ

انہوں نے بتایا کہ وہ ایک سال سے زائد عرصے تک انہی نمبروں کے ساتھ “پک 5” لاٹری کھیلتی رہیں، اور بالآخر قسمت نے ان کا ساتھ دیا اور انہیں 50 ہزار ڈالر کا انعام مل گیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ یہ رقم گھریلو اخراجات کی ادائیگی اور اپنے پوتے پوتیوں کی ضروریات پر خرچ کریں گی۔

Scroll to Top