اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما اور انصاف یوتھ ونگ ملتان کے سابق جنرل سیکرٹری حافظ عدنان خان انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر پر سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق حافظ عدنان خان کچھ عرصے سے علیل تھے۔ وہ ماضی میں 9 مئی کے مقدمات کے سلسلے میں گرفتاری کے بعد جیل میں قید رہے اور سزا مکمل ہونے کے بعد رہا ہوئے تھے۔

رہائی کے بعد ان کی طبیعت مسلسل ناساز رہی جبکہ گزشتہ روز حالت بگڑنے پر انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی معروف موبائل سم کمپنی کا اہم اعلان
حافظ عدنان خان کا شمار ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے متحرک اور سرگرم رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے انصاف یوتھ ونگ کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو سیاسی طور پر متحرک کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
ان کے انتقال پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔





