سہیل آفریدی کے کرپشن کے معاملے پر دو الگ الگ بیانات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کےکرپشن کے معاملے پر بیانات میں واضح تضاد سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دو مختلف ویڈیوز نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے جس میں وزیراعلیٰ ایک ہی وقت میں کرپشن کے معاملے پر دو بالکل الٹ باتیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔

پہلی 24 سیکنڈ کی ویڈیو کلپ میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اعتراف کر رہے ہیں کہ ہر طرف سے کرپشن کا شور تو ہے لیکن جب وہ ثبوت مانگتے ہیں تو کسی کے پاس کچھ نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا ’وی آئی پی کلچر‘ ختم کرنے کا انوکھا انداز، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا 120 گاڑیوں کے ساتھ بنوں کا دورہ

دوسری طرف محض 30 سیکنڈ کی ایک اور کلپ میں وہ اپنے ہی سابقہ بیان کی نفی کرتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کی حکومت نے کرپشن کے خلاف بھرپور اور سخت کارروائی کی ہے۔

Scroll to Top