عوام کے پاس جانا ہے تو بجٹ میں یہ چیزیں سستی کرو؟ نواز شریف کا حکومت کو بڑا حکم سامنے آگیا

عوام کے پاس جانا ہے تو بجٹ میں یہ چیزیں سستی کرو؟ نواز شریف کا حکومت کو بڑا حکم سامنے آگیا

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کو عوام، کسان اور صنعتکار دوست قرار دیتے ہوئے بجلی، پیٹرولیم مصنوعات، پراپرٹی اور صنعتی شعبے کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا عندیہ دیا ہے۔

وزیر مملکت برائے قومی ورثہ و ثقافت حذیفہ رحمان نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ حکومت مشکل معاشی حالات کے باوجود عام آدمی کو براہ راست ریلیف دینے کے لیے بجٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جون 2022 میں جب اقتدار سنبھالا تو ملکی معیشت شدید دباؤ کا شکار تھی اور زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو چکے تھے، تاہم حکومتی اقدامات کے باعث معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

وزیر مملکت کے مطابق اگر خطے کی موجودہ کشیدگی اور عالمی حالات رکاوٹ نہ بنتے تو حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کر سکتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو ہدایت دی ہے کہ اشیائے خورونوش، ادویات اور سستی بجلی کے حوالے سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پراپرٹی سیکٹر کی مشکلات اور سرمایہ کاری میں جمود کے خاتمے کے لیے آئندہ بجٹ میں اس شعبے کے لیے خصوصی ریلیف پیکج شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اسی طرح زرعی شعبے کو سہارا دینے کے لیے کسانوں کو زرعی ادویات پر سبسڈی دینے جبکہ صنعتی شعبے کے لیے سستی بجلی اور مراعات پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ سستی بجلی کی فراہمی سے بند صنعتیں دوبارہ فعال ہوں گی جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حکومت کو واضح ہدایت دی ہے کہ اگر عوام کے پاس جانا ہے تو بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات میں نمایاں ریلیف دینا ناگزیر ہوگا۔

Scroll to Top