خیبرپختونخوا کے سکول طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری، اہم اعلان جاری

خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

تعطیلات کے حوالے سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق میدانی علاقوں میں قائم پرائمری سکول یکم جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے جبکہ مڈل اور ہائی سکولز میں 15 جون سے 31 اگست تک تعطیلات ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں واقع تمام سکول یکم جولائی سے 31 اگست تک بند رہیں گے۔

تعطیلات کے بعد تدریسی سرگرمیوں کا آغاز یکم ستمبر سے کیا جائے گا۔

Scroll to Top