پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے، شاہین شاہ آفریدی کو سیریز کی قیادت سونپی گئی ہے۔

ٹیم میں احمد دانیال، عرفان مہناس، روحان نذیر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بابراعظم، حارث روف، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم کی واپسی ہوئی ہے۔

وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر محمد غازی، غوری اور روحیل نذیر کو شامل کیا گیا ہے، عثمان خان بیماری کے سبب اس سیریز سے باہر ہیں، اور فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث ری ہیبلیٹیشن پروگرام جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد نواز کے خلاف آئی سی سی کی کارروائی پر پی سی بی کا ردعمل

اس کے علاوہ سلمان آغا، عبدالصمد، ابرار احمد، معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان، شامل حسین اور سفیان مقیم بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

یہ تین روزہ انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 30 مئی سے جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

Scroll to Top