اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ میٹرو اسٹیشن کے قریب ٹریفک حادثے میں سابق سفیر ایاز وزیر کی صاحبزادی ریان وزیر جاں بحق ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق ریان وزیر کی سوزوکی سوئفٹ کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی نمبر CB-214 مبینہ طور پر ایاز خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پمز اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
انتظامیہ اور پولیس نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔





