عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ، صبح صبح شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ، صبح صبح شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں نے عالمی تیل مارکیٹ میں ہلچل مچا دی، خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی۔ برینٹ خام تیل 5.1 فیصد کمی کے بعد 98.22 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 5.2 فیصد کم ہو کر 91.57 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق یہ کمی امریکا اور ایران کے درمیان مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ معاہدے کی امیدوں کے باعث سامنے آئی ہے۔ تاہم سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری معاہدے کے امکانات کو کم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے اپنے نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ معاہدے میں جلد بازی سے کام نہ لیا جائے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اس نمایاں کمی کو دنیا بھر میں مہنگائی سے متاثرہ ممالک اور شہریوں کے لیے ایک اچھی خبر قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top