سوات ایکسپریس وے حادثہ! صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان کا ردِعمل سامنے آ گیا

سوات ایکسپریس وے حادثہ! صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان کا ردِعمل سامنے آ گیا

Pakistan SCO Summit 2026

سوات ایکسپریس وے پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے پر صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ صوبائی وزیر نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

حادثے کے بعد انتظامیہ نے ریسکیو کارروائیاں مکمل کر کے متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top