عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تین ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئیں

ایران امریکا معاہدے کی بازگشت، خام تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی

Pakistan SCO Summit 2026

عالمی منظرنامے پر ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی امیدوں نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً 5 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ 97 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 91 ڈالر اور مربن خام تیل ساڑھے چھ فیصد کی نمایاں کمی کے بعد 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے مثبت اثرات ایشیائی اسٹاک مارکیٹس پر بھی دیکھے گئے جہاں آج زبردست تیزی کا رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار 881 پوائنٹس کے بھاری اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 725 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

معاشی ماہرین اس تیزی کو عالمی سیاسی حالات میں بہتری اور تیل کی قیمتوں میں کمی کا شاخسانہ قرار دے رہے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top