پشاور میں افسوسناک واقعہ

مردان میں ٹریفک حادثہ، خاتون اور بچی سمیت 4 افراد زخمی، اسپتال منتقل

Pakistan SCO Summit 2026

شہزاد راجہ

ضلع مردان کی تحصیل رستم کے علاقے چینگے بابا میں موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا اور تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

بعد ازاں زخمیوں کو بہتر علاج و معالجے کے لیے رستم کے ٹائپ ڈی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top