عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے اثرات دبئی کی گولڈ مارکیٹ پر بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق دبئی میں 24 قیراط سونا 544.25 درہم فی گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے، جو گزشتہ روز 539.75 درہم فی گرام تھا۔

اسی طرح 22 قیراط سونے کی قیمت بڑھ کر 504 درہم فی گرام ہو گئی ہے۔ 21 قیراط سونا 483.25 درہم، 18 قیراط 414.25 درہم جبکہ 14 قیراط سونا 323 درہم فی گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ 4 ہزار 517 ڈالر فی اونس کی سطح سے اوپر برقرار ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جو ایک فیصد بڑھ کر 75.8 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے رجحان کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔

Scroll to Top