پیسکو میں ملازمین کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری، گریڈ 14 میں پروموشن دے دی گئی

پشاور: پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے پروموشن بورڈ کی منظوری کے بعد ملازمین کو گریڈ 14 میں ترقی دے دی ہے، جبکہ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ترقیوں کا عمل مروجہ پالیسی کے تحت مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اہل ملازمین کو ترقی دے کر ادارے کی کارکردگی اور انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں ترقی پانے والے ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں اور نئی آسامیوں پر بغیر کسی تاخیر کے کام کا آغاز کریں تاکہ محکمانہ امور کی انجام دہی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینا حکومت کی ذمہ داری ہے، طارق فضل چوہدری

پیسکو انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ترقی حاصل کرنے والے تمام اہلکاروں کی سنیارٹی سابقہ ترتیب کے مطابق برقرار رہے گی اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

مزید کہا گیا ہے کہ یہ پروموشن آرڈرز عارضی بنیادوں پر جاری کیے گئے ہیں اور ان کا اطلاق متعلقہ ملازمین کی ڈگریوں، تعلیمی اسناد اور تربیتی سرٹیفکیٹس کی حتمی تصدیق سے مشروط ہوگا۔

Scroll to Top