تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی ٹیم پاکستانی بالرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت، آسان ٹارگٹ دے دیا

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پاکستانی بالرز کے شانداربالنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 158 رنز کا آسان ہدف دے دیا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن پاکستانی بالرز نے شروع سے ہی کینگروز پر دباؤ برقرار رکھا اور ان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان جوش انگلس 65 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے، جبکہ مارنس لیبوشین اور وکٹ کیپر ایلکس کیری صرف 19، 19 رنز ہی بنا سکے۔ اس کے علاوہ ایڈم زمپا 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ اسپنرز ابرار احمد اور شاداب خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کر کے آسٹریلوی مڈل آرڈر کو شدید نقصان پہنچایا۔

یاد رہے کہ تین میچوں پر مشتمل یہ ون ڈے سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے 42 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کی تھی۔ سیریز کا فاتح بننے کے لیے پاکستان کو یہ آسان ہدف عبور کرنا ہوگا۔

Scroll to Top