اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور اسے اجتماعی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کامیابی پوری ٹیم کی انتھک محنت اور بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے اس کامیابی پر محسن نقوی، پاکستان کرکٹ بورڈ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ افراد کو مبارکباد کے مستحق قرار دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق یہ کامیابی کھلاڑیوں کی محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم مینجمنٹ کی مؤثر حکمت عملی کی عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی: شاہین آفریدی
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی ٹیم مستقبل میں بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ پاکستان کے لیے مزید کامیابیاں حاصل کرتی رہے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اس تاریخی کامیابی پر خوش ہے اور کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر فخر محسوس کر رہی ہے۔





