شاہد جان
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کا آج 8 جون کو ہونے والا اجلاس ایک بار پھر بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اب یہ اجلاس 15 جون دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے، اور آئندہ اجلاس اسی تاریخ اور وقت پر منعقد کیا جائے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آج طلب کیا گیا اجلاس بھی بغیر کارروائی کے ختم کر دیا گیا۔ اس سے قبل بھی اسمبلی اجلاس کو ملتوی کیا جا چکا ہے، جب یکم جون کو بلایا گیا اجلاس 8 جون تک ملتوی کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کا دعویٰ، وسطی علاقوں میں دھماکے اور سائرن بج اٹھے
بار بار اجلاس کے بغیر کارروائی ملتوی ہونے سے اسمبلی کی سرگرمیوں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، تاہم حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی مزید وضاحت سامنے نہیں آئی۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ 15 جون کو ہونے والا اجلاس اپنی کارروائی شروع کر پاتا ہے یا ایک بار پھر ملتوی کی نذر ہو جاتا ہے۔





