مقامی اور عالمی گولڈ مارکیٹس میں ایک روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 12 ہزار 627 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 42 ہزار 436 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 364 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 78 ہزار 170 روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 385 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 929 روپے پر آ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 126 ڈالر 27 سینٹ کمی کے بعد 4 ہزار 200 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔





