اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے(آج) جمعرات کو متوقع ملاقات کے لیے پارٹی کے 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فوکل پرسن اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے ملاقات کرنے والے رہنماؤں کے ناموں پر مشتمل فہرست متعلقہ حکام کے حوالے کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام قانونی اور انتظامی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملاقات کے لیے نامزد افراد کی تفصیلات جیل انتظامیہ کو فراہم کر دی گئی ہیں۔
موصولہ فہرست میں میاں فیاض حسین، جام عبداللہ اور قاضی عمران رفیق کے نام شامل ہیں، جبکہ عماد الحسن، حسن جوہ اور راجہ عثمان کو بھی ملاقات کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں شامل تمام رہنما(آج) جمعرات کے روز اڈیالہ جیل پہنچ کر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران پارٹی کی مجموعی سیاسی حکمت عملی، موجودہ سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔





