محمد اعجاز آفریدی
خیبر پختونخواحکومت نے گریڈ 18 کے 3 پی ایم ایس (PMS) افسران کے فوری تقرر و تبادلوں کا حکم دے دیا ہے۔
ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈی آئی خان جواد علی کا تبادلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) مردان تعینات کیا گیا ہے۔
مردان میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) سید فہد افتخار کو محکمہ ثقافت، سیاحت، آثار قدیمہ اور میوزیم میں ڈپٹی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں اعلی افسران کےتبادلے و تقرریاں
اس کے علاوہ محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں تعیناتی کے منتظرافسر سید محمد ارسلان کو جواد علی کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈی آئی خان مقرر کر دیا گیا ہے۔





