عمران خان کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال لے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،ذرائع اڈیالہ جیل

عمران خان کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال لے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،ذرائع اڈیالہ جیل

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باوثوق ذرائع نے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے حوالے سے زیرِ گردش مختلف خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق، مختلف ٹی وی چینلز پر مسلسل یہ بریکنگ نیوز چلائی جا رہی تھی کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی طبیعت ناساز ہے اور انہیں طبی معائنے یا چیک اپ کے لیے جیل سے باہر کسی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

جیل حکام نے ان خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسی رپورٹس میںکوئی صداقت نہیں ہے اور یہ محض افواہیں ہیں۔

مزید برآں، میڈیا پر چلنے والی ایک اور خبر جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات طے پا گئی ہے یا ہونے جا رہی ہے، اس کی بھی ذرائع نے مکمل تردید کی ہے۔

Scroll to Top