بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریلیف کی تجویز، اہم تبدیلیوں کا امکان

آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں ریلیف دینے کی مختلف تجاویز زیر غور ہیں، جبکہ بعض آمدنی کے سلیبس میں نمایاں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ ایک لاکھ 83 ہزار روپے تک آمدن رکھنے والے افراد کے لیے ٹیکس ریلیف کے امکانات تقریباً معدوم ہیں جبکہ اس سے زیادہ آمدن والے طبقے کے لیے ٹیکس میں نرمی کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

مجوزہ پلان کے تحت انکم ٹیکس سلیب کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اس کے علاوہ ماہانہ 2 لاکھ 67 ہزار روپے آمدن والے سلیب میں ٹیکس شرح 25 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ شرح 35 فیصد سے کم کر کے 30 فیصد کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو ریلیف ملے گا یا نیا بوجھ؟ وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

مزید بتایا گیا ہے کہ آج وفاقی کابینہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریلیف سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی، جس کے بعد بجٹ میں ان تجاویز کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔

Scroll to Top