شانگلہ، آلپوری بنڑ خوڑگی روڈ پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی

شانگلہ کے علاقے تحصیل آلپوری بنڑ خوڑگی کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں موٹر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 شانگلہ کی میڈیکل ٹیم ایمبولینسز کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

 ریسکیو ٹیم نے زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال آلپوری منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، بارہ کہو اٹھال چوک کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی

جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی میتیں آر ایچ سی کروڑہ منتقل کر دی گئیں۔

پولیس اور متعلقہ اداروں نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Scroll to Top