محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے اجلاس طلب

محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے اجلاس طلب

محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے لیےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ۔

اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخیر آزاد کی زیر صدارت 15جون اقبال ہال بادشاہی مسجد لاہور میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونیوالی چاند دیکھنے کی شہادتوں کا جائزہ لیاجائیگا ، جبکہ زونل کمیٹی کا اجلا س بیک وقت کوہسار بلاک اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں یکم محرم الحرام 1448ہجری اور یوم عاشورکی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیاجائیگا

حکام کے مطابق چاند کی رویت سے متعلق تمام اطلاعات اکٹھی کرنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی حتمی فیصلہ جاری کرے گی ، جس کے بعد اسلامی سال کے آغا ز کا اعلان کیاجائیگا۔

Scroll to Top