وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

وفاقی حکومت نے مہنگائی کے ستائے سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے دو پرانے ایڈہاک الاؤنسز کو مستقل طور پر بنیادی تنخواہ (Basic Pay) میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ملازمین کی تنخواہوں، پنشن اور دیگر مراعات میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق اس فیصلے کے تحت سال 2022 کا 15 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس اور سال 2025 کا 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس اب باقاعدہ طور پر بنیادی تنخواہ کا حصہ بنا دیے گئے ہیں۔

اس اقدام کا براہ راست فائدہ یہ ہوگا کہ بنیادی تنخواہ بڑھنے سے ہاؤس رینٹ، پنشن اور مستقبل میں ملنے والے دیگر الاؤنسز کا حجم بھی خود بخود بڑھ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

مزید برآں، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور سفری اخراجات میں اضافے کے پیشِ نظر سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس (سفری الاؤنس) میں بھی 50 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ان تمام اقدامات کا مقصد ملازمین کو معاشی مشکلات اور مہنگائی کے اثرات سے محفوظ رکھ کر ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

Scroll to Top