خیبرپختونخوا کے عوام صوبائی بجٹ سے کیا توقعات رکھتے ہیں؟

بجٹ کے تناظر میں خیبرپختونخوا کے مختلف حلقوں سے عوامی آراء سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی کشیدگی اور بیانات کے بجائے عوامی فلاح و بہبود پر توجہ دی جائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا خصوصاً دور افتادہ علاقوں میں صحت اور ایمرجنسی سہولیات کی شدید کمی ہے، اس لیے بجٹ میں عوامی ضروریات کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ بعض شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ایمرجنسی رسپانس سسٹم کو بہتر بنانے اور دور دراز علاقوں تک فوری طبی امداد پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر ایمبولینس جیسی سہولیات پر غور کیا جائے۔

عوامی حلقوں کے مطابق مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی کمی جیسے مسائل نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، لہٰذابجٹ میں ایسے اقدامات شامل کیے جائیں جو براہ راست شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔

شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمات کے حوالے سے بلند دعوے تو کیے جاتے رہے ہیں، تاہم اب ضرورت اس امر کی ہے کہ بجٹ میں عملی اور قابلِ عمل منصوبے متعارف کرائے جائیں تاکہ عوام کی زندگیوں میں حقیقی بہتری آسکے۔

عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ سازی کے عمل میں عوامی فلاح، صحت، روزگار اور بنیادی سہولیات کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ شہری سکون اور اطمینان کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

Scroll to Top