آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اہم معرکہ،بھارت کا ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے۔

بھارت ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ سے قبل ایک بار پھر اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا سے مصافحہ نہیں کیا۔

میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ شائقین کرکٹ کی نظریں اس ہائی وولٹیج ٹاکرے پر جم گئی ہیں۔

بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا کہ “پچھلے ورلڈ کپ سے ہمیں بہت زیادہ اعتماد ملا ہے اور ہم اس میچ کے لیے پرجوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی کرکٹر نعیم حسن پر تشدد، معاملہ سنگین رخ اختیار کر گیا

دوسری جانب پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا کہ “پچ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی لگ رہی ہے اور ہماری ٹیم ایک مضبوط کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہے۔”

میچ سے قبل پیش آنے والے مناظر اور روایتی حریفوں کے درمیان کشیدہ ماحول نے مقابلے کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔

Scroll to Top