خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر بغیر کارروائی کے ملتوی

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 جون کو طلب کیا گیا اجلاس اب 17 جون دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے التوا سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، اس سے قبل بھی اسمبلی اجلاس کو 15 جون دوپہر 2 بجے تک ملتوی کیا گیا تھا۔

یہ رواں ماہ چوتھی مرتبہ ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پہلے اجلاس یکم جون، پھر 8 جون، اس کے بعد 15 جون اور اب 17 جون تک ملتوی کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے این پی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی نثار باز خان کا بجٹ کے حوالے سے اہم پیغام

دستیاب ریکارڈ کے مطابق ایک مرتبہ اسمبلی اجلاس میں کارروائی ہوئی، جبکہ تین مرتبہ اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیے گئے، جس پر سیاسی و پارلیمانی حلقوں میں مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top