مری میں افسوسناک حادثہ، مسافروں سے بھری بس دیوار سے ٹکرا گئی

مری کے علاقے بانسرہ گلی کے قریب بس حادثے میں 14 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس کی بریک فیل ہونے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر دیوار سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے نتیجے میں 12 افراد کو معمولی جبکہ 2 مسافروں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شانگلہ، آلپوری بنڑ خوڑگی روڈ پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی

بس مری سے فیصل آباد جا رہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

Scroll to Top