آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی،تیل کی برآمد پر پابندی ختم ،منجمد بعض اثاثے جاری، عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تصدیق کی ہے پاکستان اور قطر کی انتھک ثالثی میں امریکا کیساتھ مذاکرات میں لبنان جنگ خاتمہ میں ایک پیشرفت ہوئی ہے۔

عباس عراقچی نے پاکستان کی طرف سے جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیہ کو ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کی انتھک سفارتی کوششوں کے نتیجے میں لبنان جنگ کے خاتمے کی جانب بڑی پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر تیل اور پیٹروکیمیکل برآمدات پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اٹھا لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا ایران کے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے تکنیکی مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کے منجمد اثاثوں کا ایک حصہ جاری کر دیا گیا ہے جس سے ایران کے لیے بڑے پیمانے کا تعمیرِ نو اور ترقیاتی منصوبہ شروع کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں اصل حقیقی امتحان لبنان میں جنگ خاتمے کیلئے قائم کیا گیا ڈی کنفلیکشن سیل ہے۔

Scroll to Top