ایرانی صدرمسعود پزشکیان کل پاکستان کا دورہ کریں

ایرانی صدرمسعود پزشکیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی صدرمسعود پزشکیان کل پاکستان کا دورہ کریں گےجس کے دوران وہ اعلی قیادت سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان کے مطابق ایرانی صدرمسعود پزشکیان صدر اور  وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی دھمکیوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے، ایرانی سپیکر کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل

دوسری جانب ایرانی صدارتی دفتر کے ڈائریکٹر عوامی تعلقات حبیب اللہ عباسی نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایرانی صدر کے اس دورے کا بنیادی مقصد امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ مفاہمت اور ثالثی کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی کوششوں کو سراہنا اور ان کا خصوصی شکریہ ادا کرنا ہے۔

Scroll to Top