مسلسل پانچویں بار التوا: خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ ایک دفعہ پھر تبدیل

شاہد جان
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر کسی بھی قسم کی پارلیمانی کارروائی کے بغیر ملتوی کر دیا گیا ہے۔

کل 17 جون کو طلب کیا گیا اجلاس اب 19 جون بروز جمعہ دوپہر 02:00 بجے منعقد ہوگا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی اور التوا سے متعلق باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

اسمبلی ریکارڈ کے مطابق موجودہ سیشن کے دوران اب تک صرف ایک مرتبہ باقاعدہ کارروائی ہو سکی ہے، جبکہ چار مرتبہ اجلاس کو بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بڑا فیصلہ متوقع! خیبر پختونخوا حکومت نے 3 ماہ کے عبوری بجٹ پر غور شروع کر دیا

شیڈول کے تحت پہلے یہ اجلاس یکم جون کو ہونا تھا جس کے بعد اسے بالترتیب 8 جون، 15 جون، 17 جون اور اب مسلسل پانچویں مرتبہ ملتوی کرتے ہوئے 19 جون تک طلب کیا گیا ہے ۔

Scroll to Top