پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی تجویز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی تجویز

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی عوام کو ریلیف ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر قیمتیں گزشتہ تین ماہ کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی ہیں جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ قیمتوں کے جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 22 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 42 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز زیر غور ہے۔

صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 18 روپے 18 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی ہے،جس کے بعد یہ 245 روپے 16 پیسے سے کم ہو کر 226 روپے 98 پیسے فی لیٹر رہ گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 36 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 268 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی اعلان وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات: وفاقی وزیر علی پرویزملک نے بڑی خوشخبری سنادی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ڈیزل پر عائد لیوی میں 27 روپے فی لیٹر اضافے پر غور کر رہی ہے جبکہ پیٹرول پر موجود اضافی لیوی میں 26 روپے فی لیٹر کمی کی جا سکتی ہے۔

Scroll to Top