آئل مارکیٹ کیلئے اچھی خبر ، عراق کا تیل کی پیداوار بحال کرنے کا اعلان

عراق کی وزارتِ تیل نے ملک بھر میں تیل کی پیداوار اور آپریشنل سرگرمیوں کو معمول پر لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام آئل فیلڈز دوبارہ پیداوار شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

عراقی وزیرِ تیل کے مطابق تیل کی معمول کی پیداواری سرگرمیوں کی بحالی مرحلہ وار کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ اگرچہ تمام فیلڈز آپریشن کے لیے تیار ہیں تاہم پیداوار کو سابقہ سطح تک پہنچانے میں کچھ وقت درکار ہوگا۔

عراق کی جانب سے پیداوار بحال کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، لندن آئل مارکیٹ میں دورانِ ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 77 ڈالر فی بیرل کے قریب فروخت ہوا۔

ادھر امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود رہی جبکہ یو اے ای مربن خام تیل 72 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گرائوٹ ،پٹرول سستا ہونے کی امید جاگ اُٹھی،صبح صبح اچھی خبر آگئی

توانائی کے ماہرین کے مطابق عراق کی جانب سے سپلائی میں اضافے کے اشاروں نے عالمی منڈی میں قیمتوں پر دباؤ بڑھایا ہے جبکہ سرمایہ کار آئندہ دنوں میں تیل کی رسد اور طلب کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Scroll to Top