گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 14 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے پر آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 14 ہزار 510 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 74 ہزار 205 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، فی تولہ چاندی 413 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 946 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا آج پھر مہنگا، عالمی منڈی میں قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا، فی اونس سونا 149 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 156 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔





