حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیولپمنٹ لیوی میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول پر کمی جبکہ ڈیزل پر اضافہ کر دیا ہے۔
ذرائع وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق پیٹرول پر ڈیولپمنٹ لیوی میں 40 روپے 49 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 106 روپے 74 پیسے سے کم ہو کر 66 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 19 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 53 روپے 26 پیسے سے بڑھ کر 72 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی اوسط اب 80 روپے فی لیٹر سے کم ہو گئی ہے، جبکہ دونوں مصنوعات پر مجموعی لیوی 139 روپے 22 پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔
حکام کے مطابق لیوی میں یہ ردوبدل رواں مالی سال کا ہدف پورا ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔





